حکومت پنجاب روزگار و کاروبار کے مواقع دینے کیلئے متعدد پروگرام پر عمل پیرا ہے،نوید سحر

پیر 11 نومبر 2019 23:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب راولپنڈی ڈاکٹر نویدسحرزیدی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب دیہی معیشت کے استحکام ، شہریوں کو مرغبانی اور گلہ بانی کے شعبوں میں روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے متعدد پروگراموں پر عمل پیرا ہے - انہوں نے راولپنڈی میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ فارمرز کو لائیوسٹاک فارمز کے قیام ، جانوروں کی دیکھ بھال ، انہیں بیماریوں سے بچانے اور ان کی پیداوار میں اضافے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ مفید معلومات فراہم کی جا رہی ہیں اور فیلڈ سٹاف دیہی علاقوں میں جاکر فارمرز کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں- اجلاس میں مختلف جاری منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں