راولپنڈی، پولیس نے کم سن طلباء کے ساتھ بدفعلی کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتارکرلیا

منگل 12 نومبر 2019 00:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) راولپنڈی پولیس نے کم سن طلباء کے ساتھ بدفعلی کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا ملزم نے نویں جماعت کے طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنایاملزم پہلے بھی بدفعلی کے مقدمات میں جیل کاٹ چکا ہے،سی پی او کی طرف سے ملزمان کے ساتھی اور سہولت کار گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے گینگ کا سرغنہ تنویر بلوچ نویں جماعت کے ایک طالبعلم ’’ن‘‘ کو پہلے بھی زیادتی کانشانہ بنانے کی ناکام کوشش کر چکا ہے بچے کے والدین نے اس سے شکایت کی تو ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بچے کو ضرور اپنی ہوس کا نشانہ بنائے گا،ملزم نے بچے’’ن‘‘ کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،تھانہ صدر بیرونی میں ملزم کے خلاف بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج ہے جس میں اسے گرفتار کر لیا گیا ہے سی پی او نے کہا کہ ملزم جس گینگ کا سرغنہ ہے اس کے دیگر ملزمان کو بھی گرفتار ہونا چاہیے ،اس مکروہ دھندے میں جتنے سہولت کار ہیں ان کی گرفتاری بھی ناگزیر ہے،سی پی او نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے تاکہ عدالت سے ایسی سزا مل سکے جو معاشرے کے لئے باعث عبرت ہو ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں