پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے ،رکن پنجاب اسمبلی سبیرینہ جاوید

بدھ 13 نومبر 2019 00:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) محکمہ سماجی بہبود و بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام پولیو کے بارے میں عوامی آگاہی کے لیے واک منعقد ہوئی رکن پنجاب اسمبلی سبیرینہ جاوید ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی ڈویژن محمد اسلم میتلا ،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم،عامر شاہ،مسز طلعت بشیر ،رضوانہ بشیر ،صائمہ افضل نے واک کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

سبیرینہ جاوید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے جس کی تکمیل کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میںپاکستان تحریک انصاف کے راہنما و کارکنان مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر پولیو سے بچائو کی احتیاطی تدابیر اور پولیو ویکسین کے بارے میں غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈہ ختم کر کے معصوم بچوں کو زندگی بھر کی جسمانی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے نمائندے سماجی اداروں کے ساتھ مل کر پولیو آگاہی مہم میں شریک ہیں اور پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پولیو سے بچائو کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون سے ہی پولیو پر قابو پایا جاسکتا ہے اور اس میں والدین کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں