راولپنڈی ،ریلوے لوکوکالونی میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ

بدھ 13 نومبر 2019 00:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) ریلوے لوکو کالونی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کر چکا ہے پریشان اہل مکینوں نے ریلوے انتظامیہ اور سی پی او راولپنڈی اور اعلیٰ حکام سے فوری اقدام اٹھانے کا مطالبہ کر دیاتفصیلات کے مطابق شام شروع ہوتے ہی چور ڈکیتی لوکو کالونی کا رخ اختیار کرتے ہیں اور راستے میں آنے جانے والے حضرات کو گن پوائنٹ پر لوٹتے ہیں ان دنوں وادات کے دوران دو موٹرا سائیکل 125 اور دو لاکھ نقدی نا معلوم افراد نے لوٹ کر لے گئے یہ کالونی کے ریلوے ملازمین کی جب ملازمین چھٹی کرکے گھروں کو جاتے ہیں تو انھیں لوٹ لیا جاتا ہے اس صورتحال کے سلسلہ میں اہلیان لوکو کالونی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ریلوے مزدوروں نے شرکت کی اس موقع پر پریم یونین (سی بی اے )کے مرکزی چیئرمیں شیڈ سرکل محمد خان امازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ رتہ امرال اور ریلوے انتظامیہ اس مسئلہ پر فوری توجہ دیکر حل کرے ورنہ پریم یونین متعلقہ تھانے کا گیرائو کرے گی انہوںنے کہا کہ ریلوے لوکو کالونی چوروں ڈکیتوں اور رزاہزنوں کی آماجگاہ بن چکی ہے پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے ڈاکوئوں کی ریاست بن چکی ہے کئی بار توجہ رتہ پولیس کو یا دہانی کروائی گئی لیکن کوئی پیش رفت یا گرفتاری نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ تھانہ رتہ پولیس کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور تھانے کا گیرائو کیا جائے گا مظاہرے کی تاریخ کا اعلان آئندی چند روز میں کیا جائے گا انہوںنے سی پی او راولپنڈی اور ڈی ایس راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں گشت بڑھا کر چوروں کے گرد گیرا تنگ کرکے انھیں گرفتار کرکے کیفر کر دار تک پہنچایا جائے اور ریلوے مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں