علامہ اقبال کے خواب کوقائداعظم نے عملی جامہ پہنا کرعظیم احسان کیا،راشدشفیق

بدھ 13 نومبر 2019 00:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) رکن قومی اسمبلی راشدشفیق نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے خواب کوحضرت قائداعظم نے عملی جامہ پہنا کرعظیم احسان کیا۔یہ بات انھوں نے پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں یوم اقبال کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسکولوں کے بچوں کے مابین علامہ اقبال کی شاعری ٹیبلو،تقاریراورکلام اقبال کے مقابلے بھی منعقدہوئے۔ایم این اے راشدشفیق کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی لازوال شاعری نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ علامہ اقبال ہمارے قومی ہیروہیں ان کا پیغام نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے ایسی تقریبات کا انعقادضروری تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں