ملازمین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے،راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی ایمپلائز ویلفیئر

بدھ 13 نومبر 2019 00:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران صدر چوہدری عمران یونس ،جنرل سیکرٹری ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن وسینیئر وائس چیئرمین آل پنجاب تعلیمی بورڈ راجہ عثمان شہزاد نے کہا ہے کہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس بارے میں کسی قسم کا دبائو قبول نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بورڈ ملازمین کے ایک وفد سے ملاقات میں جنرل سیکرٹری عثمان شہزاد نے کہاکہ ملازمین کو درپیش مسائل سے مکمل آگاہی ہے اور اس بارے میں ملازمین کی فلاح و بہبودپر مشتمل مطالبات کی فہرست بھی چیئرمین تعلیمی بورڈ کو فراہم کی جا چکی ہے ۔واضح رہے کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام دستگیر خان کی جانب سے ملازمین کے مسائل پر عدم توجہ کے باعث ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔

گذشتہ روز بھی ملازمین کے مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری میں ایمپلائز یونین کے توسط سے مسائل سننے سے انکار پر 400سے زائد بورڈ ملازمین سراپا احتجاج بن گئے تھے اور چار گھنٹے تک دفاتر کی تالہ بندی کردی تھی ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ چیئرمین تعلیمی بورڈ کی مصروفیات کے باعث ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی منگل کو بھی ملاقات نہ ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں