مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے دکانداروں سے سختی سے نمٹاجائے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

ناجائزمنافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون، 55 مقدمات درج، 30 ملزمان گرفتار

جمعرات 14 نومبر 2019 17:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگرنے کہا ہے کہ ناجائزمنافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئی55 سے زائد مقدمات درج کرکی30 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے دوران ساڑے چار لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر نے جمعرات کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ پھل وسبزیوں کی قیمتیں مقررہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پرکاروائی شروع کی گئی ہے اورمتعلقہ اسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی گی ہیں کہ وہ اپنی حدود میں چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں واقع پھلوں اور سبزیوں کے نرخ چیک کریں اور اگر کوئی دکاندار ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامہ کے مطابق پھل وسبزی فروخت نہیں کررہا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا جائے جبکہ بھاری جرمانہ عائد کرنے کے بعد دکان بھی سربمہر کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ گرانفروشی کے ذریعے مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے دکانداروں سے سختی سے نمٹاجائے گا اور اس مقصد کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں