محکمہ تعلیم کو بلدیات کے حوالے کرنے کے خلاف اساتذہ کا شدید احتجاج ، بیس نومبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

جمعرات 14 نومبر 2019 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) محکمہ تعلیم کو بلدیات کے حوالے کرنے کے خلاف اساتذہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بیس نومبر کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم کو بلدیات کے حوالے کرنے کے خلاف اساتذہ تنظیمیں متحد ہوگئیں ،تحریک اساتذہ پنجاب ،پنجاب ٹیچرز یونین ،ایجوکیٹرز ایسو سی ایشن اور انگلش ٹیچرز ایسو سی ایشن پنجاب نے راولپنڈی پر یس کلب کے باہر مشترکہ احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ اور حکومت پنجاب پر واضح کیا کہ وہ اس ظالمانہ فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے اساتذہ رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب بھر کے اساتذہ نئی حکومتی پالیسی کے خلاف 20 نومبر کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ۔

اساتذہ نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت تعلیمی اداروں کو بلدیات کے حوالے کرنے پر اساتذہ میںتشویش اور غم وغصہ پایا جاتا ہے ،تعلیمی اصلاحات کی بجائے حکومت اساتذہ کے لیئے مسلسل مسائل پیدا کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایسی کسی بھی حکومتی پالیسی کو تسلیم نہیںکرتے جس کے تحت خواندہ ٹیچر ناخواندہ کے ہاتھوں یرغمال بنیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں