ریجنل ڈائریکٹر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر شعیب شفیع کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

جمعرات 14 نومبر 2019 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے ریجنل ڈائریکٹر اور ڈئریکٹر جنرل انٹر نیشنل ریلیشنز پروفیسر شعیب شفیع اور کنٹرولر امتحانات (سی پی ایس پی )جنرل مظہر اسحاق کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ روز چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ،اس موقع پر شبلی فراز بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر شعیب شفیع نے چیئرمین سنیٹ کو دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے والے سی پی ایس پی کے 14دسمبر 2019ء کو ہونے والے کانووکیشن میں شرکت کی دعوت دی ،جو انہوں نے قبول کر لی،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ میڈیکل میں آنے والوں خواتین و حضرات کی تربیت و ہنمائی میں کالج آف فیزیشنز اینڈ سرجنز کا کردار مثالی ہے ،جو ایک خوش آئند بات ہے ،انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی تربیت کا فریضہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ینگ ڈاکٹرز کو جدید تحقیق و جستجو سے ہونے والی ترقی سے روشناس کروایا جائے ، پروفیسر شعیب شفیع نے اس موقع پر انہیں بتایا کہ ہمارے کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ و طالبات اندرون و بیرون ملک انگلینڈ ،آئیر لینڈ ،سعودی عرب و دیگر میں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں