پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے

جمعرات 14 نومبر 2019 20:47

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔465 ماڈل کورٹس نے جمعرات کو مجموعی طور پر 1207 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ جس کی تفصیلاس طرح ہے کہ182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کی55اور منشیات کی256مقدمات یعنی311مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل871گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

۔

(جاری ہے)

پنجاب میں قتل کی19اور منشیات کی182 ,اسلامآباد میں منشیات کی2، سندھ میں قتل کی22اور منشیات کی18، خیبر پختونخواہ میں قتل کی12اور منشیات کی51 جبکہ بلوچستان میں قتل کی2اور منشیات کی3مقدمات کا فیصلہ ہوا۔2مجرمان کو سزائے موت20کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر55 مجرمان کو کل75سال8 ماہ 24 دن قید اور6680700روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 297دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے ۔

اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نی599مقدمات کے فیصلے کر دیئے ۔ تمام عدالتوں نی857گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر 229مجرمان کو 97سال،19ماہ اور29دن قید اور 1816159روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں