سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے عوامی شکایات کے فوری حل کا حکم دے دیا

عوامی شکایات کو بروقت حل کرکے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ قائم کیا جاسکتا ہے ، سی پی او

جمعرات 14 نومبر 2019 21:21

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے عوامی شکایات کے فوری حل کا حکم دے دیا، انچارج شکایات سیل کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری ، اوورسیز شکایات سیل، پرائم منسٹر سیٹیزن پورٹل اور آئی جی کمپلینٹ نمبر8787سمیت سی پی او دفتر میں پیش ہونے والے سائلین کی شکایات فوری حل کی جائیں ، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل سمیت متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران سی پی او محمد فیصل رانا نے سائلین کی شکایات کے فوری حل پر زور دیا ، سائلین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر فوری دادرسی کرکے پولیس کے سافٹ امیج کو اجاگر کیا جاسکتا ہے ، عوامی شکایات کو بروقت حل کرکے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ قائم کیا جاسکتا ہے ، سی پی او محمد فیصل رانا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں عوامی شکایات سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے ، وزیراعظم شکایات سیل ،آئی جی شکایات سیل اور سی پی او دفتر میں براہ راست دی جانے والی درخواستوں پر جو کاروائی کی گئی اس پر مفصل رپورٹ پیش جائے ، اجلاس کے دوران سی پی اونے کہا کہ راولپنڈی کے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھا ہے ، اس اعتماد کو قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ پولیس اس سروس ڈیلیوری پر توجہ دے ، عوام کو فوری انصاف مہیا کرکے معاشرے سے قانون شکنوں اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ، سی پی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ پولیس کا عوام کے ساتھ بہتر رویہ اور شکایات پر فوری کاروائی راولپنڈی پولیس کا موٹو ہے ، راولپنڈی کی قانون پرست عوام کا تحفظ اور انصاف کی فوری فراہمی پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے ، سی پی او نے کہا کہ عوامی شکایات حل نہ کرنے والے پولیس افسران کو کڑے محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں