فنڈز کی عدم دستیابی:چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے فنڈز کی عدم دستیابی پر لالکڑتی ،ڈھیری حسن آباد ڈسپنسریز میں ادویات کی راشننگ شروع کردی

,بورڈ ملازمین کے لیے لوکل پرچیز پر بھی پابندی عائد ،من مرضی پر ادویات دی جانے لگیں ،عدم دستیابی سے مریض مشکلات کا شکار ہو گئے

جمعہ 15 نومبر 2019 00:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے فنڈز کی عدم دستیابی پر لالکڑتی اور ڈھیری حسن آباد ڈسپنسریز میں ادویات کی راشننگ شروع کردی ،من مرضی پر ادویات دی جانے لگیں ،عدم دستیابی سے مریض مشکلات کا شکار ہو گئے۔ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر انتظام لالکڑتی اور ڈھیری حسن آباد ڈسپنسریوں میں گذشتہ کئی ماہ سے ادویات کی فراہمی نہیں کی جارہی اورمبینہ طور پر فنڈز کی عدم دستیابی کو جواز بنا کر کینٹ بورڈ ملازمین کو بھی ادویات کی فراہمی بند کردی گئی ہے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ دوسری جانب بورڈ ملازمین کے لیے لوکل پرچیز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے مختلف امراض میں مبتلاء بورڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ ادویات کے حصول کے لیے خوار ہونے لگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لالکرتی ڈسپنسری سے قبل ازیں چکلالہ کینٹ کے چھوٹے ملازمین کو ڈاکٹری نسخہ کے مطابق ادویات فراہم کی جاتی تھیں اور ڈسپنسری میں مطلوبہ ادویہ نہ ہونے کی صورت میں نجی سٹوروں سے خرید کر دی جاتی تھیں تاھم اب یہ سہولت مبینہ طور پرصرف افسران کے لیے ہے ۔انچارج ڈسپنسری ڈاکٹر شکیلہ عامرکاکہنا ہے کہ فی الوقت بورڈ ملازمین کو علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ان پر پابندی عائد نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں