راولپنڈی ، اشیاء ضروریہ پر منافع کی شرح کم سے کم رکھ کر شہریوں کو ریلیف دیا جائے،ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر

جمعہ 15 نومبر 2019 00:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے سبزی و فروٹ منڈی اسلام آباد میں اپنی موجود گی میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اجناس کی بولی کا عمل مکمل کرایا۔ انہوںنے اس موقع پر کہا کہ اشیاء ضروریہ پر منافع کی شرح کم سے کم رکھ کر شہریوں کو ریلیف دیا جائے اور ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔

بولی کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ کے افسران اور مارکیٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ ان عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے جو سستے داموں پھل اور سبزیاں حاصل کرکے من مانے نرخوں پر فروخت کرتے ہیں اور اس طرح عوام کے لئے مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ضلع راولپنڈی میں پرائس کنٹرول مہم تیز رفتاری سے جاری ہے اور پرائس مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر بازاروںاور مارکیٹوں کے دورے کرکے گرافروشی کے مرتکب دکانداروںکے خلاف کاروائی کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریوں سے کہاکہ وہ اپنے علاقوںمیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیاء صرف کے مقررہ کردہ نرخوں سے زائد وصولی پر اپنی شکائیات درج کرائیںتاکہ اشیاء ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والوںکے خلاف کاروائی کی جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے ممبران کی موجود گی میں بولی کرانے سے قیمتی میں بلا جواز اضافہ نہیں ہوتا اور اس سے صارفین کو سستے داموں اشیا ء دستیاب ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں