راولپنڈ ی میں واقع تاریخی نوعیت کی حامل عمارا ت کو ان کے پس منظر کے مطابق ترقی دی جائے گی،کامران لاشاری

جمعہ 15 نومبر 2019 00:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل والز سٹی اتھارٹی لاہورکامران لاشاری نے کہا ہے کہ راولپنڈ ی میں واقع تاریخی نوعیت کی حامل عمارا ت کو ان کے پس منظر کے مطابق ترقی دی جائے گی تاکہ اس شہر کی تاریخی اہمیت اجاگر ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں واقع عمارت کے سیاق و سباق سے بھی سیاحوں کو آگاہی حاصل ہو سکے۔ ان عمارات میں راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے میں واقع سجان سنگھ حویلی ، مندر باغ سرداراںاور راولپنڈی مری روڈ پر تقسیم برصغیر پاک و ہند سے قبل کی تعمیرشدہ عمارات کو بھی عظیم ثقافتی ورثے کے طو ر پر محفوظ کیا جائے گا اور انہیں ترقی دی جائے گی۔

انہوںنے یہ بات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر کے ہمراہ ایک اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں ، ڈائریکٹر جنرل پی آیچ اے شفقت رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ملیحہ جمال، چیف آفیسرز ٹی ایم اے ، ضلع کونسل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کامران لاشاری نے کہا کہ شہروں کے نمایاں مقاما ت کو تھوڑی سی توجھ اور دیکھ بھال سے اس قابل بنایا جاسکتا ہے کہ وہ دیدہ زیب نظر آئیں اور عمارات اور شہرکے گوشوںکو شہریوں کے لئے آسودگی اور تفریحی مقامات کے طو رپر ترقی حاصل ہو سکتی ہیں جہاں وہ وہ اپنے فرصت کے لمحات سکون اور اطمینان سے گزار سکیں اور شہری زندگی اجتماعی حسن بحال ہو سکے۔

انہوںنے کہاکہ پنجا ب کے کئی علاقوں کو اس اعتبار سے دلکش بنایا جا چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہاکہ راولپنڈی شہر کو تاریخی حوالے سے نمایاںمقام حاصل ہے اور سیاحت کے اعتبار سے راولپنڈی میں واقع مقامات پر توجہ دینے سے یہاں سیاحتی سرگرمیو ں کو ترقی دی جاسکتی ہے اور مختلف مذاہب سے متعلق تاریخی عمارت کی تزین و آرائش سے بین المذاہب ہم آنگی کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق راولپنڈی کی خوبصورتی کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے راولپنڈی شہر کے جمالیاتی حسن میںاضافے کے ساتھ ساتھ شہر کی اجتماعی خوبصورتی بھی بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں