ملک بھر کی 465 ماڈل کورٹس نے 14 نومبر تک مجموعی طور پر 1207 مقدمات کے فیصلے سنا دیئے

جمعہ 15 نومبر 2019 00:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) ملک بھر کی 465 ماڈل کورٹس نے 14 نومبر تک مجموعی طور پر 1207 مقدمات کے فیصلے سنا دیئے ۔ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابقپاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کہ سلسلہ جاری ہی. 465 ماڈل کورٹس نے ""14 نومبر 2019 تک مجموعی طور پر 1207 مقدمات کا فیصلہ کیا۔

182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کی55اور منشیات کی256مقدمات یعنی311مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل871گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔۔ پنجاب میں قتل کی19اور منشیات کی182 ,اسلام ا?باد میں منشیات کی2، سندھ میں قتل کی22اور منشیات کی18، خیبر پختونخواہ میں قتل کی12اور منشیات کی51 جبکہ بلوچستان میں قتل کی2اور منشیات کی3مقدمات کا فیصلہ ہوا۔

(جاری ہے)

2مجرمان کو سزائے موت20کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر55 مجرمان کو کل75سال8 ماہ 24 دن قید اور6680700روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے جمعرات کو مجموعی طور پر 297دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نی599مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نی857گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر 229مجرمان کو 97سال،19ماہ اور29دن قید اور 1816159روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں