نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کی کائوشیں رنگ لے آئیں

حکومت پنجاب نے پنجاب بھر کی تنظیموں سے مشاورت کے بعد ہمارے مطالبات منظور ی دیتے ہوئے فائن اور آٹے کی قیمتی کم کر دیں گئیں فائن 84کلو کی بوری 4100روپے جبکہ آٹا 20کے جی 808روپے تندوروں پر پہنچایا جائے گا

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کی کائوشیں رنگ لے آئیں حکومت پنجاب نے پنجاب بھر کی تنظیموں سے مشاورت کے بعد ہمارے مطالبات منظور ی دیتے ہوئے فائن اور آٹے کی قیمتی کم کر دیں گئیں جس کے مطابق فائن 84کلو کی بوری 4100روپے جبکہ آٹا 20کے جی 808روپے تندوروں پر پہنچایا جائے گا قبل ازیں کے نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان، پنجاب، کے پی کے،راولپنڈی ،اسلام آباد کے نانبائیوں نے 16نومبر شٹر ڈائون ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے کامیاب مذاکرات پر ہم حکومت پنجاب ، پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیر ترین فلور مل ایسوسی ایشن آل پنجاب کے صدر میاں ریاض اور تمام تنظیموں کا شکیہ ادا کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہارنانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر محمد شفیق قریشی نے حکومت پنجاب سے کامیاب مذکرات کے حوالے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران قریشی،الطاف قریشی،گل خان ، گل خان،احسن عباسی، گل والی خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ جمعرات کے روز لاہور میں ہونے والے اجلاس میں حکومت پنجاب ،پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ ، نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری محمد خورشید قریشی سینئر نائب صدر سردار مشتاق، دوئم جہانزیب عباسی،نائب صدور سرفراز عباسی ،الطاف قریشی،،متحد نان روٹی ایسوسی ایشن لاہور کے صدر آفتاب گل ،وائس چیئرمین میر داد خان، وحید عباسی،فلور مل ایسوسی ایشن آل پنجاب کے صدر میاں ریاض، کے درمیان مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہونے بعد آتے اور گوفائن کے ریٹ کم کر دیئے گئے ، انہوںنے حکومت کے ساتھ کامیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب مذکرات کرنے پر تمام تنظیموں کے عہداران کے شکر گزار ہیں ہم جناب جہانگیتر ترین کے ممنون ہیں کہ انہوںنے ذاتی دلچسپی لی اور ہم امید کرتے ہیں آئندہ بھی ہمارے مسائل حل کروانے میں اپنا کر دار ادا کریں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں