،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن حامد جاوید اعوان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی ڈویژن حامد جاوید اعوان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئے - ڈپٹی کمشنر نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں