راولپنڈی،سی پی او کے حکم پر پولیس کی بچو ں پر جنسی تشدد کرنیوالے افراد کیخلاف کاروائیاں

جاری،14سالہ بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانیوالے دو ملزمان گرفتار معاشرہ کو ایسے ناسوروں سے پاک کرنا ہے جو معصوم بچوں پر تشدد کرنے کے مکرہ فعل میں ملوث ہیں ،راولپنڈی کو بچوں کیلئے محفوظ ترین ضلع بناکردیں گے ،تمام تر توانائیاں اور وسائل بروئے کار لائے جائینگے ،ڈی آئی محمدجی فیصل رانا

ہفتہ 16 نومبر 2019 00:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) سی پی او کے حکم پر راولپنڈی پولیس کی بچو ں پر جنسی تشدد کرنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،14سالہ بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان گرفتار ، ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، وقوعہ کا مقدمہ تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج تھا ، سی پی او کی ایس پی صدر اور ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں کو شاباش، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے بچوں کے تحفظ کے سلسلہ میں جو واضح احکامات جاری کیے ہیں ان کی وجہ سے راولپنڈی پولیس بچوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر محمدفیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے دو ایسے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اسلحہ کی نوک پر گزشتہ روز نویں جماعت کے طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، ایس پی نے بتایا کہ خالد محمود نے تھانہ کوٹلی ستیاں میں درخواست دی کہ اس کے 14سالہ بیٹے "ذ"کو ملزم ضراب اور اس کے ساتھی نے اسلحہ کی نوک پر زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنایا ہے، مدعی کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ درج کیا گیا اور ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں طاہر کاظمی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی تاکہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کہٹرے میں کھڑا کیا جائے ، ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں کی سربراہی میں ٹیم نے مسلسل محنت کے بعد مقدمہ کے دونوں ملزمان ضراب محمود عرف گورا اور اس کے ساتھی شاہ زیب کو گرفتار کرلیا ، جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ، سی پی او فیصل رانا نے 14سالہ نویں جماعت کے طالبعلم کے ساتھ زبردستی بد فعلی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر رائے مظہر اور ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں طاہر کاظمی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھتا ہے ، ملزمان سے تفتیش کرکے نہ صرف واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرایا جائے بلکہ یہ بھی دیکھا جائے کہ ملزمان نے اس سے پہلے کتنے بچوں کے ساتھ اس قسم کا انسانیت سوز فعل کیا ہے اور اگر ایسے شواہد ملیں تو ہر متاثرہ بچے کی الگ الگ ایف آئی آر درج کی جائے ، ایس پی نے بتایا کہ متاثرہ بچے "ذ"کو فرانزک کے نمونے حاصل کرنے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے تاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے عبرتناک سزا دلوائی جائے ، سی پی او نے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرکے انہیں بھی گرفتار کیا جائے ، راولپنڈی کے بچوں کے تحفظ کا جووعدہ میں نے راولپنڈی کی عوام کے ساتھ کیا ہے راولپنڈی پولیس اس وعدہ کو پوری تندہی سے پورا کررہی ہے ، ہمیں اس معاشرہ کو ایسے ناسوروں سے پاک کرنا ہے جو معصوم بچوں پر تشدد کرنے کے مکرہ فعل میں ملوث ہیں ، سی پی او نے کہا کہ ہم راولپنڈی کو بچوں کیلئے محفوظ ترین ضلع بناکردیں گے اور ا س مقدمہ کیلئے تمام تر توانائیاں اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں