مصائب و آلام کا شکار خواتین کو ریلیف دینے کیلئے صوبے کے تمام متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائیگا،کنیز فاطمہ چدھڑ

پنجا ب میں مستحق خواتین کے حقوق کے تحفظ ،ضروری سہولیات کی فراہمی سے متعلق اداروں کی خدمات کو مربوط کر کے اجتماعی سطح پر کارکردگی میں بہتری لانے کا عمل تیز ی سے جاری ہے ، چیئرپرسن وویمن پروٹیکشن کمشن پنجاب

ہفتہ 16 نومبر 2019 21:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) چیئرپرسن وویمن پروٹیکشن کمشن پنجاب کنیز فاطمہ چدھڑنے کہا ہے کہ مصائب و آلام کا شکار خواتین کو ریلیف دینے کے لیے صوبے کے تمام متعلقہ اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا تاکہ باہمی تعاون اور تجربہ سے استفادہ کر کے زیادہ سے زیادہ مثاثرہ خواتین کی مدد ہوسکے۔انہوں نے محکمہ سماجی بہبود و بیت المال راولپنڈی کے اداروں کے دورے کے موقع پر خواتین کی فلاح و بہبود اور بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی محمد اسلم میتلا نے سوشل ویلفیئر کے اداروں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔کنیز فاطمہ چدھڑ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب میں مستحق خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی سے متعلق اداروں کی خدمات کو مربوط کر کے اجتماعی سطح پر کارکردگی میں بہتری لانے کا عمل تیز ی سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ گھریلو تشدد خانگی مسائل اور مختلف مسائل کا شکار خواتین کو سماجی تحفظ اور فوری انصاف دلایا جائے تاکہ وہ سماجی آسودگی سے اپنی توانائیاں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں پر مرکوز کرسکیں اور ملک و قوم کے خوشحال مستقبل میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں