راولپنڈی میں ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں اور پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

اسسٹنٹ کمشنرز ،پرائس مجسٹریٹس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو اشیاء ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر جرمانے عائد کر دئیے

ہفتہ 16 نومبر 2019 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر کی ہدایت پر ضلع راولپنڈی میں ذخیرہ اندوزوں، گرانفروشوں اور پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے - اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو اشیاء ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر جرمانے عائد کئی- بڑی تعداد میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور کئی دکانداروں کو نوٹس جاری کئے گئے - اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)نسیم افضل نے راولپنڈی کے علاقے بنی، صادق آباد اور مسلم ٹاؤن میں جنرل سٹورز، سبزی و گوشت کی دکانوں پر چھاپے مارے اور مقررہ نرخوں سے زائد وصول کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 21 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کیا گیا اور 6700 روپے جرمانے عائد کئے گئے -انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ایسے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی جاری ہے جو مقررہ نرخوں سے زائد وصول کرکے شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں