پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم نہ کرنے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پنجاب حکومت نے کھانے پینے کے فنڈز کی 1 ارب 74 کروڑ کی ڈیمانڈ میں سے 45 کروڑ روپے کم جاری کئے، قیدیوں کو بھی نہ بخشا گیا ، عظمیٰ بخاری

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی قرار داد میں کہا گیاکہ پنجاب حکومت نے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو بھی نہیں بخشا ہے پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے رواں مالی سال کھانا پورا کرنا مشکل ہوگیاہے پنجاب حکومت نے کھانے پینے کے فنڈز کی 1 ارب 74 کروڑ کی ڈیمانڈ میں سے 45 کروڑ روپے کم جاری کئے لاہور سمیت پنجاب بھر کی 41 جیلوں میں 45ہزار سے زائد قیدی و حوالاتی ہیںجن کے لئے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے قیدیوں کے کھانے کیلئے 1 ارب 74 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی تھی لیکن حکومت کی بچت پالیسی کی وجہ قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی نظر نہیں آرہی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت جیل احکامات کی ضرورت کے مطابق فنڈز جاری کرے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں