لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہوگیا ،حاجی پرویز خان

ٓ قوم دعا کرے نواز شریف جلد صحت یا ہوکر واپس وطن آئیں ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) راولپنڈی

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویز خان نے کہاہے کہ لاہورہائی کورٹ کی جانب سے میاں محمدنوازشریف کانام انسانی بنیادوں پر ای سی ایل سے غیرمشروط پرنکالنے کاحکم دے کرنہ صرف میرٹ اورانصاف کابول بالاکیاہے بلکہ پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں ہم لاہورہائی کورٹ کے دورکنی بنچ کے شکرگزارہیں جنہوں نے حق اورسچ پرمبنی فیصلہ دیاہے یہ بات انہوں نے لاہورہائی کورٹ کافیصلہ سننے کے بعدمیں اپنے بیان کہی ہے انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ میاں محمدنوازشریف کی مکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکریں کہ وہ صحت مندہوکروطن واپس آئیں اورایک بارپھر وزیر اعظم بن کرملک اورقوم کی خدمت کریںحالات کاتقاضاہے کہ اس ملک اورقوم کومیاں نوازشریف جیسے عظیم اورمخلص رہنماء کی اشدضرورت ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں