اشتہاری ملزمان ،گینگسٹرز اور دیگر قانون شکنوں کی گرفتاری کیلئے سی پی او نے جو اہداف دئیے ان کا حصول ناگزیر ہے،طارق ولایت

اہداف حاصل نہ کرنیوالے ایس ایچ اوز ،ایس ڈی پی اوز کو محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑیگا ،ڈویژنل ایس پیز کو بھی جواب دینا پڑیگا،سی پی او کی فرینڈلی پولیسنگ کی وجہ سے راولپنڈی کی عوام اور پولیس ایک پیج پر ہیں،دئیے گئے اہداف کی مانیٹرنگ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز ہوں گی،ایس ایس پی آپریشن

پیر 18 نومبر 2019 23:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت نے کہا ہے کہ اشتہاری ملزمان ،گینگسٹرز اور دیگر قانون شکنوں کی گرفتاری کے لئے سی پی او فیصل رانا نے جو اہداف دئیے ہیں ان کا حصول ناگزیر ہے،اہداف حاصل نہ کرنے والے ایس ایچ اوز ،ایس ڈی پی اوز کو محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑے گا جبکہ ڈویژنل ایس پیز کو بھی جواب دینا پڑے گا،سی پی او کی فرینڈلی پولیسنگ کی وجہ سے راولپنڈی کی عوام اور پولیس ایک پیج پر ہیں،دئیے گئے اہداف کی مانیٹرنگ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز ہوں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایس پی پوٹھوہار سید علی ،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال،ایس پی راول آصف مسعود ،ضلع کے تما سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت نے کہا کہ پولیس میں پروفیشنل رینکنگ کارکردگی کی بنیاد پر ملتی ہے،جو ایس ایچ اوز سی پی او کی طرف سے قانون شکنوں کی گرفتاری اور سنگین وارداتوں کے ٹریس ہونے کے اہداف حاصل کریں گے انہیں محکمانہ عزت سے نوازا جائے گا انعامات اور سرٹیفکیٹس ملیں گے جبکہ جو ایس ایچ اوز اہداف حاصل نہیں کر سکیں گے انہیں معطلی ،محکمانہ سزاؤں اور کڑے محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،ایس ایس پی نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سپرویژن کو محکمانہ ایس او پیز کے مطابق بنائیں ،روزانہ کی بنیاد پر تھانوں کو چیک کریں تھانوں میں غیر قانونی حراست پر جہاں ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا وہیں پر ایس ڈی پی اوز بھی جوابدہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ اب روزانہ کی بنیاد پر گینگسٹرز کی گرفتاری،پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف جاری ’’جارحانہ آپریشن‘‘ ،سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی ٹریسنگ اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پوچھ گچھ ہو گی ،جو افسران قانون کی حکمرانی کے لئے عملی اور نظر آنے والا کام کریں گے وہ ہمارے لئے قابل احترام اور پیار کے مستحق ہوں گے جبکہ جو افسران محض زبانی جمع خرچ کریں گے انہیں محکمانہ رولز کو فالو کرتے ہوئے پولیس میں نہیں رہنے دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں