گجر خان پولیس کی غیر قانونی حراست میں شہری کے قتل معاملہ ،معطل انسپکٹر کی درخواست ضمانت خارج

ْپولیس نے ملزم چوہدری الیاس کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا

پیر 18 نومبر 2019 23:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) گجر خان پولیس کی غیر قانونی حراست میں شہری کے قتل معاملہ پر معطل انسپکٹر چوہدری الیاس کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی جس کے بعد پولیس نے ملزم چوہدری الیاس کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ملزم انسپکٹر کی درخواست ضمانت جسٹس طارق عباسی نے خارج کی ۔یادرہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ گجر خان میں الیاس نامی شہری کے قتل کی ایف آئی آر درج ہے ۔ملزم نے شہری کو غیر قانونی حراست میں تشدد کرکے قتل کیا تھا ۔شہری کے قتل کے بعدلاش ویرانے میں پھینک دی گئی تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں