سی پی او کیپٹن(ر) محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایت

ایس پی راول آصف محمود اور اے ایس پی نیوٹاؤن سرکل ضیاء الدین کی زیر نگرانی خود کو حساس ادارے میں افسر ظاہر کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی،ملزمان شہروں کو حساس ادارے میں نوکری دینے کاجھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹور لئے

منگل 19 نومبر 2019 23:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) سی پی او کیپٹن(ر) محمد فیصل رانا کی خصوصی ہدایت پر ایس پی راول آصف محمود اور اے ایس پی نیوٹاؤن سرکل ضیاء الدین کی زیر نگرانی خود کو حساس ادارے میں افسر ظاہر کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی،ملزمان شہروں کو حساس ادارے میں نوکری دینے کاجھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورتے تھے ایس ایچ او تھانہ صادق آباد انسپکٹر شجاعت علی بابرنے ٹیم کے ہمراہ خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے شہریو ں سے کروڑوں روپے بٹورنے والے گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھی سمیت گرفتار کر لیاملزمان نے شہریوں کو حساس ادارے میں نوکری دینے کاجھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے ملزم فرید الدین جواس گینگ کا سرغنہ ہے وہ خود کوحساس ادارے کا کرنل اور اس کا ساتھی جنید خان کیپٹن ظاہر کرتے تھے عامر منظور نامی شہری کی مدعیت میں دونوں ملزما ن کے خلاف تھانہ صادق آباد پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 420،419،170،171کے تحت میں مقدمہ نمبر1275درج کر لیامقدمہ کے مدعی عامر منظورملزمان نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے نوکری دینے کیلئے 9لاکھ روپے لیئے اور حساس ادارے میں نوکری کے جعلی لیٹر بھی دیاملزمان کے خلاف مزید وقاص لطیف اور بلال رفیق نامی شہری نے بھی نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کی درخواستیں دی ہیںپولیس کت مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے سینکڑوں شہریوں کو حساس ادارے کا افسر بن کر نوکریاں دینے کے عوض کروڑوں روپے لوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان سے دوران گرفتاری حساس اداروں کے مختلف جعلی کاغذات بھی پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیئے ہیںاور ملزمان سے متاثرہ ہونے والے مزیدشہروں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد تھانہ منتقل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں