راولپنڈی،سی پی او کا ’ٹیرر گروپوں‘ کیخلاف جاری ’آپریشن اگینسٹ ٹیررز‘ کی تھانہ وائیزپراگرس رپورٹ کا جائزہ

گینگسٹرز کی گرفتاری بارے کارکردگی نہ دکھانیوالے ایس ایچ اوز کو شوکاز ،ناقص سپرویژن کرنیوالے ایس ڈی پی اوز کو وضاحتی نوٹس جاری کرنے کا حکم

بدھ 20 نومبر 2019 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) سی پی او فیصل رانا نے راولپنڈی کے لئے خوف و ہراس کی علامت سمجھے جانے والے’’ٹیرر گروپوں‘‘ کے خلاف جاری ’’آپریشن اگینسٹ ٹیررز‘‘ کی تھانہ وائیزپراگرس رپورٹ لی،گینگسٹرز کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی نہ دکھانے والے ایس ایچ اوز کو شوکاز جبکہ ناقص سپرویژن کرنے والے ایس ڈی پی اوز کو وضاحتی نوٹس جاری کرنے کا حکم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی صدارت میں پولیس افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشن طارق ولایت،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل،ایس پی پوٹھوہار سید علی ،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال اور ایس پی راول آصف مسعود نے شرکت کی،اجلاس میں سی پی او نے راولپنڈی میں خوف و ہراس کی علامت سمجھے جانے والے ’’ٹیرر گروپوں‘‘ خلاف راولپنڈی پولیس کے جاری ’’آپریشن اگینسٹ ٹیررز‘‘ کے حوالے سے تھانہ وائیز رپورٹ طلب کی،سی پی او ایک ایک تھانے کے حوالے سے پوچھتے کہ کتنے گیگسٹرز کو گرفتار کیا گیا،انہوں نے تمام تھانوں کی رپورٹ لینے کے بعد راولپنڈی کے تمام پولیس سرکلز کے ایس ڈی پی اوز کی اس آپریشن کے حوالے سے سپرویژن اور ڈویژنل ایس پیز کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا ،سی پی او نے ’’آپریشن اگینسٹ ٹیررز‘‘ کے خلاف کارکردگی نہ دکھانے والے ایس ایچ اوز کو شو کاز جبکہ اس سلسلہ میں ناقص سپرویژن کرنے والے ایس ڈی پی اوز کو وضاحتی نوٹس جاری کرنے کے احکامات بھی دئیے،سی پی او نے کہا کہ راولپنڈی کی تاریخ میں ایسے ’’ٹیرر گروپوں‘‘کے خلاف پہلی بار جس مربوط اور انفارمیشن بیسڈ آپریشن ہوا ،اس پر راولپنڈی کی امن پسند عوام،میرٹ پرست میڈیا اور قانون پسند منتخب عوامی نمائندوں نے راولپنڈی پولیس کو سپورٹ کیا اس کی مثال بھی راولپنڈی کی تاریخ میں نہیں ملتی،سی پی او نے کہا کہ جب تک ان ٹیرر گروپوں کا ایک ایک ملزم ،ایک ایک گینگسٹر اور ان کا ایک ایک سہولت کار قانون کے شکنجے میں نہیں آتا اس وقت تک یہ آپریشن جاری رہے گا،سی پی او نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کا تقاضا ہے کہ بڑے سے بڑے اور چھوٹے سے چھوٹے قانون شکن اور کریمنل کو گرفتار کیا جائے،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کرائم اگینسٹ پراپرٹی کی شرح کم ہونے میں اس کامیاب آپریشن کا بڑا رول ہے،کیوں کہ یہ ٹیرر گروپ سٹریٹ کرائم سے لے کر قانون کو کھلے عام چیلنج کرنے کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے،سی پی ا ونے کہا کہ وہ خود روزانہ کی بنیاد پر ان ٹیرر گروپوں کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارروائی کی پراگرس لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں