راولپنڈی، سی پی اوکی طرف سے ہوائی فائرنگ کیخلاف آپریشن جاری،عرس کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنیوالے 3ملزمان گرفتار

بدھ 20 نومبر 2019 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) سی پی اومحمد فیصل رانا کی طرف سے ہوائی فائرنگ کے خلاف آپریشن جاری،عرس کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے 3ملزمان گرفتار،ملزمان سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت قانونی ایکشن لینے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سی پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ جاتلی کے علاقہ ڈھوک اعوان میں ہونے والے عرس کے موقع پر ہوائی فائرنگ ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی ،پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے تینوں ملزمان نعمان قمر،وقاص اور عادل نواز کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ بر آمد کر لیا ملزمان کے خلاف تھانہ جاتلی میں مقدمات درج کر لئے گئے ،ملزمان سے تفتیش جاری ہے،سی پی او نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری پر ایس پی صدر اور ان کی ٹیم کو شابا ش دیتے ہوئے کہا کہ ہر چھوٹے بڑے جرم کا آغاز اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سے ہوتا ہے،اگر پولیس اس پر قابو پالے تو متعدد سنگین جرائم وقوع پذیر ہی نہیں ہو ں گے ،سی پی او نے کہا کہ ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف راولپنڈی پولیس کا آپریشن24/7جاری ہے اور جاری رہے گا،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر جو ایس ایچ او ،ایس ڈی پی او اور ایس پی قانون کے مطابق ایکشن لے گا اسے میں خود شاباش دوں گا اور اگر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ ہونے پر پولیس کا ایکشن نہیں ہوتا تو ایس ایچ او ،ایس ڈی پی او کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی بھی فوری ہو گی،سی پی او نے کہا کہ اسلحہ لائسنسنی ہو یا ناجائز ،ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے،جبکہ ہوائی فائرنگ کو تو ایک سیکنڈ کے لئے بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں