راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود کے اندر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج پرپہنچ گیا

متعلقہ حکام غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قانون کو نافذ کریں ورنہ اہل علاقہ جی ٹی روڈ پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے‘رہائشیوں کا مطالبہ

جمعرات 21 نومبر 2019 11:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2019ء) شہر کے گنجان آباد علاقے مورگاہ کے رہائشی لوگوں کی بڑی تعداد نے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب ، کمشنر راولپنڈی ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلی متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں بغیر نقشے اور منظوری کے ہونے والی تعمیرات کا فوری نوٹس لیں ․ اہلیان مورگاہ نے کہا کہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود کے اندر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ عروج پر ہے ․ متعلقہ عملے کی ملی بھگت سے بننے والی غیر قانونی دیوہیکل عمارت پر چند ہفتے کام بند رہنے کے بعد رات کی تاریکی میں لائٹس لگا کر دوبارہ کام شروع ہو گیا ہے ․ انہوں نے کہا کہ مورگاہ گائوں میں بلند و بالا عمارت کی وجہ سے اہل علاقہ کو سخت پریشانی اور دشواری کا سامنا ہے ․ انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قانون کو نافذ کریں ورنہ اہل علاقہ جی ٹی روڈ پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں