اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کی ہدایت پر کلر سیداں شہر اور نواحی علاقوں میں پرائس کنٹرول ڈیسک قائم کیے گئے

جمعرات 21 نومبر 2019 17:02

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کی ہدایت پر کلر سیداں شہر اور نواحی علاقوں شاہ باغ چوک پنڈوڑی دوبیرن کلاں شاہباغ اور نواح میں پرائس کنٹرول ڈیسک قائم کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہ باغ میں مہنگائی کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کے لیے نائب تحصیلدار کلر سیداں راجہ محمد مسعود اور پٹواری اخلاق بھٹی پرائس کنٹرول ہیلپنگ ڈیسک پر ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے عوام علاقہ سے کہاہے کہ گرانفروشوں کے خلاف شکایات ان ہیلپنگ ڈیسک پرموجود عملے سے کی جائے تاکہ گرانفروشوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ واضح رہے کہ ان ہلپینگ ڈیسک کے قائم ہونے کے بعد گراں فروشی میں کمی آئی ہے اور عوام بھی اب اشیاء خریدنے سے پہلے ریٹ لسٹ ضرور چیک کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں