ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف بڑی کارروائی ،43گاڑیاں بند

جمعہ 22 نومبر 2019 16:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 43نادہندہ گاڑیاں بند کردیں ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد کی ہدایات پر نادہندہ گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 40مجموعی طور پر 425گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور273گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس ضبط کی گئیں ۔

’’اے پی پی‘‘ کو موصولہ دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد کی ہدایات پر جنرل ہولڈ اپ کے لیے موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی 1ملک امجد علی اعوان اور موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی II سہیل صابرکی زیر نگرانی 10خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنھوں نے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سہیل شہزاد کی سپرویژن میں ضلع بھر میں نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں نے ٹوکن ٹیکس نادہندگی و واجبات کی عدم ادائیگی پر 43گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دیں جبکہ 273گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس ضبط کی گئیں اسی طرح نادہندگی پر 109دیگر گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد نے کہاکہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی رعائتی مدت کے خاتمے کے بعد ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ڈویژن بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا سلسلہ جاری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد آئندہ بھی جاری رہے گا اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے جرمانے کے ساتھ ٹیکس وصولی کی جائے گی ۔دوسری جانب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھی گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں دو لاکھ روپے سے زائد واجبات کے نادہندگان کی فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے ۔ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ فہرستوں کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان کو نوٹسز کا اجراء بھی کر دیا گیا ہے تاھم اس کے باوجود اپنے واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہنے والے نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے نادہندگان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں