گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں سے کوئی رعایت نہ کی جائے،کمشنر راولپنڈی

جمعہ 22 نومبر 2019 19:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر صوبے میں مہنگائی کے خلاف جاری اقدامات اور انتظامیہ سمیت سرکاری محکموں اور اداروں کی کاوشوں سے مہنگائی پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کاوشوں کو اسی جذبے کے ساتھ جاری و ساری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو منعقدہ اجلاس کے دوران انہوں نے مہنگائی کے خلاف جاری مہم کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائی جائے ۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ محکمہ زراعت کی طرف سے لگائے گئے اسٹالز پر نہایت مناسب داموں پھل اور سبزیاں دستیاب ہیں اور مارکیٹوں میں چھاپوں اور اشیاء خورد نوش کے نرخوں کی جانچ پڑتال اور پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کے نتیجے میں مصنوعی مہنگائی میں واضع کمی ہو رہی ہے ۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کی بولی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور مقررشدہ نرخوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں