شعبہ تحفظ اراضیات نے 1400سے زائد منی ڈیمز قائم کیے، ڈائریکٹر سائل کنزرویشن افتخار احمد خان کاعالمی یوم تحفظ اراضیات کے موقع پرسیمینارسے خطاب

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:02

راولپنڈی05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) شعبہ تحفظ اراضیات محکمہ زراعت پنجاب تحفظ اراضی و پانی کے لئے کام کر رہا ہے۔ یہ بات افتخار احمد خان ڈائریکٹر سائل کنزرویشن نے عالمی یوم تحفظ اراضیات کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں کہی۔ا نہوں نے مزید کہا کہ اب تک 1400 سے زائد منی ڈیمز اور 1900 تالاب بنائے جا چکے ہیں جس سے خطہ پوٹھوار میں خوشحالی آئی ہے، لوگ مچھلی پال رہے ہیں اور ڈیری فارمنگ کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ناکہ جات کے ذریعے 1 لاکھ 27 ہزار ایکڑ رقبہ کو زمین بردگی سے بچایا گیا ہے۔ حفاظتی دیواروں کے ذریعے 22 ہزار 900 ایکڑ رقبہ کو محفوظ بنا کر قابل کاشت بنایا جا چکا ہے۔ 7 لاکھ 30 ہزار 184 ایکڑ رقبہ کو سبسڈی پر ہموار کیا گیا جس سے کاشتکار فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سکیمیں بارانی علاقوں میں زمینی کٹائو اور پانی کو محفوظ کرنے کیلئے بہت اہم ہیں۔

اس کے علاوہ پانی کے وسائل بڑھنے سے ان علاقوں میں ماہی پروری، جنگلات گلہ بانی، جانوروں کی افزائش اور پھولوں کی کاشت کے شعبے کو تقویت مل رہی ہے اور لوگوں کیلئے روزگار کے وافر مواقع میسر آئے ہیں۔ اس وقت خطہ پوٹھوار میں ہائی ویلیو کراپس جن میں انگور، زیتون، آڑو شامل ہیں سینکڑوں ایکڑ پر کاشت کی جا چکی ہیں جس کی وجہ سے مستقبل قریب میں یہ خطہ پھلوں کی پیداوار کے حوالہ سے جانا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار اپنی بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کرتے رہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں