پولیس نے جرائم پیشہ افراد ،پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں،9ملزمان گرفتار ، اسلحہ، منشیات، پتنگیں برآمد

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی09ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی420گرام چرس ،20لیٹر شراب ، 5پستول30بور معہ20روند،400پتنگیںبرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج پولیس نے کاشف سی120گرام چرس ، تھانہ جاتلی پولیس نے شکیل سے 300گرام چرس ، تعزیر احمد سے 20لیٹر شراب،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے زونین سے 1پستول 30بور 02روند ، تھانہ صدواہ پولیس نے دانش سے 1پستول 30بور معہ 4روند ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عمیر علی سی1پستول30بور معہ 4روند، تھانہ روات پولیس نے امیر فیصل سے 1پستول 30بور معہ 6روند ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے مراد خان سے 1پستول 30بور معہ 4روند جبکہ پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے وقاص سے 400پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں