شہریوں کو معیاری اورمقررکردہ قیمتوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے،سیف اللہ ڈوگر

ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنوعی قلت پیدا کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے حوالے سے شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والے شکایات پر ایکشن لیا جا رہا ہی- انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اورمقررکردہ قیمتوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے - انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنوعی قلت پیدا کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی -ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہیر احمد جپہ، سب رجسٹرارمحمد اقبال، اسسٹنٹ کمشنرز، سپیشل پرائس مجسٹریٹس اور نائب تحصیلداروں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی -ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ غیرمعیاری اور ناجائز منافع پر اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا- ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرکے بولی کا جائزہ لیا جائے اور سبزی و فروٹ کے مقرر کردہ ریٹ پر عوام کو فراہمی یقینی بنائی جائے - اجلاس میں بتایا گیا کہ گذشتہ روز 445 دکانوں پر چھاپے مار کر 123 افراد کو خلاف ورزی پر ایک لاکھ 89 ہزار5 سو روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 25 افراد کے خلاف ایف ائی آر درج کرکے گرفتار کیا گیا -

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں