راولپنڈی،وزیر اعظم نے فنڈنگ دینے کے معاملے میں ریلوے کو نظر انداز کر دیا ، مبارک حسین

منگل 10 دسمبر 2019 00:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) وزیر اعظم نے فنڈنگ دینے کے معاملے میں ریلوے کو نظر انداز کر دیا ہے اور وزیر ریلوے کو فنڈنگ کی قلت کا سامنا ہے وہ ریلوے کو سنوارنے کے لئے جو اقدامات کرنا چاہتے ہیں وہ نہیں ہو پا رہے بھرتی اس کا عملی ثبوت ہے وزیر ریلوے نے جو اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے وہ خود اس پر پشیمان نظر آتے ہیں ایک سکیل دینے کا لالی پاپ پانچ سال تک دینا ہے بیوگان کے واجبات میرج گرانٹ ، ریٹائیر ملازمین خون کے آنسو رو رہے ہیں اسٹاف کی کمی ہے چھ مزدوروں کا کام دو مزدوروں سے لیا جا رہا ہے حقوق دینے کے بجائے جعالی ٹریڈ یونیون کرنے والے لیڈروں کا احتساب کیا جائے غیر رجسٹرڈ یونیون کو فارغ کیا جائے جو لوگ این آئی آر سی سے مسترد ہیں اور وہ اپنے معاملات سے فارغ ہیں ان پر پابندی لگائی جائے ا ور دفتر واپس لئے جائے اوپن لائن کی سی بی اے اور ورک شاپ ڈویژن کی نمائندہ یونیون کو آفس دئے جائے اور باقئیوں کے منسوخ کر دئے جائیں وزیر ریلوے منظور تنظیموں سے اپنے تعلقات استوار کریں تو کرپشن کا خاتمہ ہو گا ریلوے خسارے سے باہر آئے گا ریلوے کا مزدور اور مزدور لیڈر دونوں ہی کام کریں گے اور ریلوے میں ویٹر ٹانگا ، ریڑھا ، قلی اور جولوگ ریلوے سے منسلق نہیں وہ ریلوے مزدوروں کے نمائمندے نہیں ہونے چاہئے من پسند لوگوں کو قواٹر دینا اور حق داروں کو حق سے محروم کر دیا گیا ہے سپریم کورٹ ، ایف، ایس ،ٹی فیڈرل سروس ٹر یمنل ، نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کے فیصلوں پر ریلوے انتظامیہ عمل درآمد نہیں کر رہی اور فیصلوں کو سرد خانے میں ڈال دیا جاتا ہے ملازمین کو غیر قانونی سزائیں دینا ریلوے کی کرپٹ افسر شاہی کا وطیرا ہے ریلوے کیرج اند ویگن برانچ کے ملازمین کے سکیل 1976 ء سے آج تک وہی ہے اور اس برانچ کے ملازمین کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا ہے ہمیں تمام مزدور تنظیموں کو اکٹھا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مزدور اور مزدور لیڈر ایک دوسرے کے ذاتی اور سیاسی اختلافات بھلا کر اور انا ء کو چھوڑ کر مزدوروںکے لئے جدو جہد کریں سی بی اے کے قانونی عہدے دار آئوٹ سائیڈرز نہیں ہونے چاہئے ۔

(جاری ہے)

ریلوے مزدو ر الائنس آنے والے دنوں میں ریلوے ہسپتال،واشنگ لائن ،لوکو شیڈ ، کیریج فیکٹری سی ڈی ایل ورک شاپ ، ڈی ایس آفس کے باہر ملاظمین کے حق میں جلسے کرے گا ریلوے ہسپتال کے مزدوروں ظلم بند کرانے کے لئے دھرنا دیں گے ان خیلات کا اظہار ریلوے مزدور الائنس کے کنوینیر مبارک حسین نے الائنس کی مزدور تنظیموں کے مشتر کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ناصر مجتبی ،جمیل یوسف زئی ، خلیل احمد، سلیم اعوان، حاجی ظہیر، ظہیر خان ، راجہ ندیم ، راجہ نصیر ، محمد پرویز ، اعجاز احمد، فقیر قاظمی ، راجہ ا برار ، راجہ عمران ، راجہ خالد، محمد سہیل ،زاہد خان، جاوید اقبال ، یاسر اقبال، نور محمد ، وقار احمد، راجہ الطاف ، طاہر محمود ، زلفقار، طارق حسین ، شیخ نعیم ، محمد جمیل ، یعقوب علی نے بھی خطاب کیا اور اپنی جانب سے تعان کا یقین دلایا ۔

اجلاس میں ریلوے پریم یونین آسی گروپ ، سی ڈی ایل ورک شاپ ، اوپن لائن ، سی بی اے ، ریلوے ورکر یونین ، ورک شاپ سی ڈی اے ،ریلوے مزدور یونین، ریلوئے ورکر یونین، اوپن لائن تارہ گروپ ، ریلوے ورکر یونین سخی محمدگروپ ، ریلوے انقلابی یونین، ریلوے محنت کش یونین اور ریلوے لیبر یونین کو شامل کیا گیا ہے اور ان کے مرکزی قائدین بھی آنے والے پرگرام میں خطا ب کریں گے جن میں جنید اعوان ، انور گجر ، حاضی سعید ارائیں ، سر فراز خان ، راجہ عمران،یونس اعوان، غلام نبی بروہی ، ظفر اعجاز ملک ، ریاض کشمیری ، بشیر اعوان اور اشتیاق احمد آسی بھی خطاب کریں گی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں