راولپنڈی ،جج سردار محمد اکرم خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی ملی گئی

سردار محمد اکرم خان گزشتہ 3سال سے راولپنڈی میں بطو ر خصوصی عدالت برائے منشیات کے جج کے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے

منگل 10 دسمبر 2019 00:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے انسداد منشات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دے کر خوشاب تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے سردار محمد اکرم خان گزشتہ 3سال سے راولپنڈی میں بطو ر خصوصی عدالت برائے منشیات کے جج کے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے انہوں راولپنڈی میں بخوبی اپنا فرض ادا کیا اس حوالے سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر کی جانب سے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت نمبر1 جج پرویز اسماعیل جوئیہ ، راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت نمبر3کے جج طارق محمود زرغام ،راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت نمبر 4 کے جج انوار احمد خان ، اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج رانا نثار احمد خان ، ڈرگ کورٹ راولپنڈی کے جج محمد یار گوندل اور سپیشل سینٹرل جج نثار بیگ نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر نے بطور خصوصی جج سردار محمد اکرم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بلا تفریق اور جلدانصاف کی فراہمی کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ سرادر محمد اکرم خان خوشاب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن بطور(انتظامی)جج بھی اپنے فرائض احسن طریقہ سے انجام دیں گے تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا مسعود اختر نے سردار محمد اکرم خان کو نیک تمنائوں کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں