راولپنڈی کچہری کیلئے متبادل جگہ کا انتظام کرنے پر وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں،تنویر سہیل

ہم آئندہ ب حکومت پنجاب کی جانب سے وکلاء کو در پیش مسائل کے حل کیلئے بار کی مشاورت سے حکمت عملی بنانے کی امید رکھتے ہیں، صدر و سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی

منگل 10 دسمبر 2019 00:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر سید تنویر سہیل شاہ ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل محمد شہزاد میر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوںنے ہمارے پرانے اورنئے آنے والے وکلاء کیلئے کئی سالوں سے تعطل کا شکار رہنے والا مسئلہ حل کیا متبادل جگہ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے وکلاء کیلئے راولپنڈی کچہری میں مزید بیٹھنے کی جگہ نہیں تھی وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور حکومت پنجاب کے مشکور ہیں انہوںنے اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہا ر ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر سید تنویر سہیل شاہ ایڈووکیٹ اورسیکرٹری جنرل محمد شہزاد میر ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ سے ساتھ پنجاب ہائوس راولپنڈی میں ملاقات ہوئی تھی جس میں اس مسئلہ کے حل کیلئے عہدیداران بھی شریک تھے بعد ازاں لاہور جا کر وزیر اعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور انھیں وکلاء کو درپیش مسائل پر بات ہوئی انہوںنے ہماری بات سے اتفاق کرتے ہوئے وکلاء کیلئے با عزت بیٹھنے کی جگہ کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

ہم آئندہ بھی توقع رکھتے ہیں کہ حکومت پنجاب وکلاء کو در پیش مسائل کے حل کیلئے بار کی مشارت سے حکمت عملی بنائے گی جس سے مسائل حل ہوں گے، ہم ضلعی انتظامیہ، ڈی سی راولپنڈی اوردیگر افسران کے بھی شکر گزار ہیںکہ انہوںنے بار کے عہدیداران سے تعاون کیا الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ منتخب ہو کر وکلاء کیلئے با عزت بیٹھنے کی جگہ کا انتظام کریں گے اور دن رات محنت کے بعد اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ پورا کرنے کی توفیق عطاء کی متفقہ طور پر وکلاء کے چیمبرکیلئے جو جگہ حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی ہے بلاک تعمیر کیا جائے گا اس کا نام کشمیر کے ہیرو برھان وانی کے نام پر رکھا جائے گا جس کو تمام عہدیداران نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے ہیروز کو اسی طرح خراج عقیدت پیش کریں گے بلاک کی تعمیر کاکام جلد شروع کیا جائے گا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں