راولپنڈی،ضلعی انتظامیہ کے واضح احکامات کے با وجود مل مالکان نے فائن اور میدہ کی قیمتوں میں کمی نہیں کی،محمد شفیق قریشی

منگل 10 دسمبر 2019 00:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ کے واضح احکامات کے با وجود مل مالکان نے فائن اور میدہ کی قیمتوں میں کمی نہیں کی انتظامیہ مل مالکان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے گزشتہ کئی روز سے انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے ملی بھگت کرکے نانبائیوں کو بلا جواز تنگ کرکے پکڑ دھکڑ اور جرمانے کرناشروع کر دیئے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں موسم سرما کی آمد کے بعد سوئی گیس غائب ہے مہنگے سلنڈر پر تندور چلا رہے ہیں اور انتظامیہ سے طے شدی ریٹ روٹی8روپے نان 12روپے میں فروخت کر رہے ہیں اس کے با وجود انتظامیہ نے فوڈ والوں کے ساتھ مل کر تنگ کرنا معمول بنا لیا ہے اگر انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جرمانے اور پکڑ دھکڑ ختم نہ ہوئی تو پر امن احتجاج شروع کریں گے اگر ضرورت پڑی تو شٹر ڈائون کی کال دینے پر مجبور ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارنانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر محمد شفیق قریشی نے انتظامیہ کی طرف سے جرمانے پکڑ دھکڑ اور جرمانے کے حوالے منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹر خورشید قریشی ، حاجی ریاض عباسی، سینئر نائب صدر جہانزیب عباسی نائب صدر سرفراز عباسی، ڈپٹی سیکرٹری عمران قریشی،الطاف قریشی،گل خان ، گل خان،احسن عباسی، گل والی خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوںنے کہا کہ فائن 84کلو کی بوری 4100روپے کی بجائے فائن 84کلو کی بوری 4300 جبکہ آٹا 20کے جی 808روپے نہیں مل رہا 80کے جی کی آٹے کی بوری 3600روپے کی دی جا رہی ہے مل مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ ایک ہی کوالٹی کا آٹا مل اوراوپن مارکیٹ میں دیں حکومت پنجاب کے واضح احکامات کے با وجود آتے فائن کے ریٹ جوں کے توں ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے نانبائیوں کی پکڑ دھکڑ اور جرمانے اور بلا جواز تنگ کرنا بند نہ کیا تو پر امن احتجاجی شروع کریں گے۔

انہوںنے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، کمشنر راولپنڈی ،پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیر ترین، وزیر خوراک اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بے جا پکڑ دھکڑ بند کی جائینانبائیوں کو تنگ نہ کیا جائے فائن اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے مل مالکان کی طرف سے عملدوآمد نہ کرنے کا فوری نوٹس لیا جائے ورگرنہ پر امن احتجاج شروع کریں گی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں