مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم و تشدد کے خلاف 22 دسمبر کو اسلام آبادکشمیر مارچ ہوگا، سید عارف شیرازی

منگل 10 دسمبر 2019 00:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم و تشدد کے خلاف 22 دسمبر کووفاقی دارالحکومت میں اسلام آبادکشمیر مارچ ہوگا۔ جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے۔راولپنڈی سے بڑا قافلہ 12 بجے دن لیاقت باغ راولپنڈی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر سید مودودیؒ بلڈنگ میں ضلع اورزونل عہدیداران کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں دعوتی ،ْتنظیمی اورتربیتی امور کے علاوہ 22 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے کشمیر مارچ کی تیاریوںکا تفصیلی جائزہ لیا گیااور اہداف تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

سید عارف شیرازی نے کہا کہ جموں و کشمیرکے ہمارے مسلمان بھائی ،ْ بہنیں اور معصوم بچی5 اگست سے بھارت کی طرف سے جبری مسلط کئے گئے کرفیو کے زیر سایہ زندگی گزارنے پر مجبور کر دیئے گئے ہیں۔

ستم رسیدہ کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ دیکھ کر مایوس ہو رہے ہیں ۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اقوام متحدہ میں تقریر کے بعدجن اقدامات کی ضرورت تھی ،ْ افسوس کہ اب تک مسلسل خاموشی کا دور دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیری بھائیوں ،ْمائوں ،ْبہنوں اور معصوم بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آوازبلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اسے ایک دینی فریضہ سمجھ کر ادا کرتی رہے گی۔ سید عارف شیرازی نے اپیل کی ہے کہ راولپنڈی شہر اور کینٹ کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 22 دسمبر کو اسلام آباد مارچ میں دوست احباب کے ساتھ شریک ہوں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں