راولپنڈی،ضلع بھر میںکل 237چھا پوں کے دوران61خلاف ورزیاں رپورٹ، مجموعی طو ر پر149000روپے کے جر مانے عا ئد

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمودنے کہا کہ عوام کو اشیاء خو رد ونوش کی سر کا ری نر خوں پر د ستیا بی کویقینی بنا نے کے لئے تما م پرا ئس مجسٹر یٹس ما رکیٹ میں متحرک ہیں۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے ہرضر و ری قد م اٹھا یا جائے نیز یہ کہ ذ خیرہ اندوزی کے ذ ر یعے مصنو عی مہنگا ئی پیدا کر نے والوں کو کو ئی نر می نہ برتی جائے اورتما م سٹورز پر قائم کئے گئے ڈی سی کا ئو نٹرز پر اشیا ء ضر و ریہ کے معیار اور ان کی سرکاری نر خوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ انتظا میہ افسران روزانہ منڈ ی میں لگنے والی بو لی کا حصہ بنتے ہیں جس کے ذ ر یعے اس بات کی یقین د ہا نی کی جا تی ہے کہ آڑھتی و مڈ ل مین عوام کو استحصال نہ کر یں۔

(جاری ہے)

کمشنر راولپنڈی کی ان ہد ایات پر عملدرآمد کر تے ہو ئے گز شتہ روز کی ر پور ٹ کے مطا بق ضلع بھر59 ما ر کیٹس کے دورے کئے گئے جن میں سے کل 237چھا پوں کے دوران61خلاف ورزیاں ر پو رٹ ہو نے پر مجموعی طو ر پر149000روپے کے جرمانے عا ئدکر نے کے علاوہ بے شمار گرا نفروشوں کے خلاف ایف آئی آرزد رج کر کے گر فتار یا ں عمل میں لا ئی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ آفیسر آئی پی ڈ بلیو ایم مظفر حسین نے ضلع بھر میں23 چھاپوں کے دوران مختلف خلاف ورزیوں کی مد میں 10000 روپے جرمانہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) امبر ین چو ہد ری نے سٹی سب ڈو یژن کی حدود میں 12 چھا پے ما رے اورمختلف خلاف و رزیاں رپورٹ ہونے پر 10000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح خوا جہ عمران صفدر سی او میو نسپل کار پو ر یشن راولپنڈی نے ر تہ امرال اور پیرودھائی کے علا قے میں 18چھا پے ما رے اورخلاف و رزیاں رپورٹ ہو نے پر 59500روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔

کا مران خان ڈسٹر کٹ آفیسر ضلع کو نسل نے نصیر آباد اور و یسٹر یج کی حدود میں 18چھا پے ما رے اور10000 روپے کا جر ما نہ کیا۔اسی طرح ملک جا و ید این ٹی او کی جانب سے چیکنگ کے دوران 08چھا پے ما رے اور 7000روپی اور ملک سعید نواز نی2000رو پے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اسی طرح نا ئب تحصیلدا روں نے بھی مختلف جگہوں پر چھا پے ما رے اور گرا نفر وشوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لا ئیں نیز تحصیلو ں میں اسسٹنٹ کمشنرز و سی اوز بھی گرا نفورشوں کے خلاف بر سر پیکار ہیں اور چھاپوں کے دوران جرمانے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آرز اور گرفتاریاں بھی عمل میں لا ئی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں