ٹوکن ٹیکس نادہندگی پر 28 گاڑیاں تھانوں میں بندکردی گئیں

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 28نادہندہ گاڑیاں بند کردیں ۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد کی ہدایات پر نادہندہ گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر177گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور109گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس ضبط کی گئیں ۔

اے پی پی کو موصولہ دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد کی ہدایات پر گذشتہ روز جنرل ہولڈ اپ کے لیے موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی 1ملک امجد علی اعوان اور موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی IIسہیل صابرکی زیر نگرانی 04خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنھوں نے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سہیل شہزاد کی سپرویژن میں ضلع بھر میں نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں نے ٹوکن ٹیکس نادہندگی و واجبات کی عدم ادائیگی پر 28گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دیں جبکہ 109گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس ضبط کی گئیں اسی طرح نادہندگی پر 40دیگر گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد نے کہاکہ ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ڈویژن بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد آئندہ بھی جاری رہے گا اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے جرمانے کے ساتھ ٹیکس وصولی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں