راولپنڈی، ٹنچ بھاٹہ میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیاسی کارکن شدید زخمی

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) تھانہ آراے بازار کے علاقہ ٹنچ بھاٹہ میں مبینہ طور پردشمنی کا بدلہ لینے کیلئے مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا مقامی کارکن شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا جبکہ پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیااطلاعات کے مطابق سیاسی جماعت کے مقامی کارکن ملک عدنان کی دشمنی چلی آ رہی تھی جو ٹنچ بھاٹہ چوک میں موجود تھے کی موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جو زخمی ہو کر گر پڑے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، اے ایس پی کینٹ سرکل نے بتایا کہ زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا ہے ، زخمی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں