تھانہ روات پولیس نے اندھے قتل کا ملزم گرفتارکر لیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) تھانہ روات پولیس نے اندھے قتل کا ملزم گرفتارکر لیاگرفتار ملزم مقتولہ کا سگا بھائی تھا جس نے بہن کو رشتے کے تنازعہ پر قتل کیا ایس پی صدر ضیاء الدین کے مطابق پولیس کو مقتولہ کے والد نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھا اس کی بیٹی مسماة (ن) اٹھ کر کمرے سے باہر گئی تھوڑی دیر بعد فائرنگ کی آواز آئی ، فائرنگ کی آواز سن کر ہم سب باہر آئے تو دیکھا اس کی بیٹی زخمی پڑی تھی جس کو ہسپتال لے کر جارہاتھے کہ راستے میں دم توڑ گئی تھانہ روات پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میںنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم پولیس نے مقتولہ کے سگے بھائی قاسم جاویدکو گرفتار کرلیا ملزم نے تحقیقات کے دوران اپنی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں