نجی تعلیمی اداروں کے بغیر شرحِ خواندگی میں اضافہ ممکن نہیں، عرفان مظفر کیانی

نجی تعلیمی ادارے معیار تعلیم بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، ضلع راولپنڈی لٹریسی ریٹ میں پنجاب بھر میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھے گا، جنرل سیکرٹری

پیر 20 جنوری 2020 23:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) نجی تعلیمی ادارے معیار تعلیم بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، نجی تعلیمی اداروں کے بغیر شرحِ خواندگی میں اضافہ ممکن نہیں،حکومت نجی شعبے کو مراعات دے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اور ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی عرفان مظفر کیانی نے آلائیڈسکول چکری روڈ میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع راولپنڈی سردار سیف اللہ ڈوگر اور سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف نے پرائیویٹ سیکٹر کے دیرینہ مطالبات، آن لائن رجسٹریشن، اور الگ برانچ کا نوٹیفکیشن جاری کر کے راولپنڈی کو پنجاب میں منفرد مقام دلا دیا ہے، آج آن لائن رجسٹریشن سے سینکڑوں ادارے مستفید ہو چکے ہیں، ضلع راولپنڈی لٹریسی ریٹ میں پنجاب بھر میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھے گا، رجسٹریشن کے امور کو آسان اور ایجنٹ مافیا سے نجات ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کی اصل کامیابی ہے، اگر کسی بھی شخص کو اس میں مسئلہ ہو تو رابطہ کرے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں