انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس چوکی پر فائرنگ سمیت متعدد مقدمات کی سماعت ملتوی

پیر 20 جنوری 2020 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے جج شوکت کمال ڈار نے پولیس چوکی پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکارروںکو شہید اور زخمی ، جو ڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کرنے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی ہے، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ مری میں درج قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم ثوبان عظمت وغیرہ ،تھانہ صادق آباد میں درج اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان حسنین ساجد وغیرہ، تھانہ ٹیکسلا میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں نامزد عبدالغفار وغیرہ، تھانہ سول لائن میں درج جو ڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی اور امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے کے مقدمہ میںنامزد ملزمان زنگی خان وغیر ،تھانہ صادق آباد میں درج پولیس چوکی پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکارروںکو شہید اور زخمی کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم عبدالقدیر کے خلاف مقدمہ کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں