معیشت کو آئی سی یو سے نکالنے کے حکومتی دعوے ر یت کے دیوارثابت ہوئے، ڈاکٹرطارق سلیم

پنجاب سمیت ملک بھرکے عوام کا ہردن آئی سی یومیں گز ررہا ہے، آٹے اورگندم جیسی بنیادی ضرورت کے بدترین بحران کی ذمہ داری براہ راست وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ پنجاب اوران کی نااہل ٹیم پرعائد ہوتی ہے 22 جنوری کودن 3بجے امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق ودیگرصوبائی وضلعی رہنمائوں کی قیادت میں مری روڈ لیاقت باغ چوک میںعظیم الشان عوامی احتجاج ہو،مرحلہ وار پنجاب اور پورے ملک میں پھیلایا جائے گا، امیرجماعت اسلامی پنجاب

پیر 20 جنوری 2020 23:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) صوبائی امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ پنجاب کو نا اہل اور نالائق قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ معیشت کو آئی سی یو سے نکالنے کے حکومتی دعوے ر یت کے دیوارثابت ہوئے ا ورپنجاب سمیت ملک بھرکے عوام کا ہردن آئی سی یومیں گزرہا ہے آٹے اورگندم جیسی بنیادی ضرورت کے بدترین بحران کی ذمہ داری براہ راست وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزداراوران کی نااہل ٹیم پرعائد ہوتی ہے مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی چیخیں نکال دیں، اس بدترین صورتحال پر جماعت اسلامی نے نااہل حکمران کے خلاف عوامی احتجاج کا آغازکردیا ہے ،22 جنوری کودن 3بجے امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق ودیگرصوبائی وضلعی رہنمائوں کی قیادت میں مری روڈ لیاقت باغ چوک میںعظیم الشان عوامی احتجاج ہوگا اس کومرحلہ وار پنجاب اور پورے ملک میں پھیلایا جائے گا ان خیالات کااظہارانھوں نے دفترجماعت اسلامی راولپنڈی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیااس موقع پر ان کے ہمراہ امرائے اضلاع سیدعارف شیرازی،راجہ محمدجواد،عتیق احمدعباسی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعا م الحق اعوان ،صدرجے آئی یوتھ شمالی پنجاب اویس اسلم مرزا، چئیرمین آل پاکستان فرنیچرایسوسی ایشن محمد تاج عباسی،سینئرنائب صدرراولپنڈی صرافہ یونین سمیت دیگرذمہ داران بھی موجو د تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ قومی خزانے پرعیاشی کرنے والے تحریک انصاف کے و زراء اورسینکڑوں ترجمان قوم کو روزانہ خوش خبری سناتے ہیں کہ معیشت مستحکم ہو گئی،2020 استحکام کا سال ہوگا۔لیکن 2020ء کے ایک ماہ نے ہی پسے ہوئے غریب عوام کی چیخیں نکال دیں۔ جماعت اسلامی پارلیمنٹ کے ا ندراورعوا م کے د رمیان بھی حقیقی اپوزیشن کاکرداراداکرتے ہوئے مظلوم طبقات کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کررہی ہے،موجودہ بدترین حالات میں خاموش بیٹھنا ممکن نہیں اس لیے جماعت اسلامی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ غریب عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے انھیں ساتھ لے کر موجودہ نااہل اور بدعنوان حکومت کیخلاف پنجاب سمیت ملک بھرمیں مہنگائی،بیروزگاری اورحکومتی نااہلی کیخلاف عوامی احتجاج کیا جائے گا۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ مہنگائی کا جادوسرچڑھ کربول رہا ہے ا ورمہنگائی 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے حکومت کے اپنے ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 20فیصد سے ز ائدرہی اور 30 ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی والوں کے لیے قیمتوں میں اضافے کی شرح 22.5فیصد ریکارڈ کی گئی۔انھوں نے کہاکہ پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ میں جنوری کے دوسرے ہفتے کے دوران آٹا،گھی، چکن، تمام دالوں،چاول سمیت کھانے پینے کی تمام 32 بنیادی اشیا گزشتہ سال سے 160 فیصد تک مہنگی فروخت ہوئیں جبکہ روز مرہ استعمال کی 17 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں 37 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انھوں نے کہاکہ حکومت نے عوام سے سو ئی گیس چھینی توانھوں نے لکڑیوں جلانی شروع کیں لیکن شایداذیت پسند حکومتی نمائندوں کوعوام کی یہ ادابھی پسند نہ آئی اورجلانے کی لکڑی بھی 40 روپے فی من مہنگی کردی۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ جماعت اسلامی، ریلوے پریم یونین سی بی اے کی ،کرپٹ مافیا کے خلا ف عدالتی،قانونی اورعوامی جدوجہدمیں ان کے پشتیبان ہے اورہمارا مطالبہ ہے کہ ریلوے پریم یونین سی بی اے راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداران کے خلاف انتقامی کاروائی بند کی جائے اور یونین عہدیداران کے تبادلوں کومنسوخ کرنے کے علاوہ شوکازجیسے ڈراموں کا سلسلہ بند کرکے ڈویژنل سپریڈنڈنٹ کوانتقامی کاروائیوں سے روکاجائے،پریم یونین کے ورکرز اور عہدیداران نے پاکستان ریلوے کوخسارے سے نکالنے میں اپنا بھرپورکرداراداکیا ہے ،وفاقی وزیرمافیا کے پشتیبانی اورسرپرستی سے بازرہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں