کمشنر راولپنڈی کا سوہاوہ، دینہ اور جہلم کے مختلف سرکاری مراکزکا تفصیلی دورہ

اراضی ریکارڈ سنٹر میں آنیوالے سائلین کو میریٹ کی بنیاد پر فرد، انتقالات اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات 23 جنوری 2020 00:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن )ر( محمد محمود نے سوہاوہ، دینہ اور جہلم کے مختلف سرکاری مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن )ر( محمد محمود نے صبح گیارہ بجے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ کا تفصیلی دورہ کیا، میل، فی میل وارڈ، ایمرجنسی اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوہاوہ کے عوام کے لئے بنیادی صحت کی سہولتیں فراہم کرنے میں ضلعی انتظامیہ اور ڈاکٹرز اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، ڈویژن راولپنڈی کے تمام مرکز صحت میں بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی ڈاکٹرز اور سٹاف کو لگن سے خدمات سرانجام دینے کی ہدایت دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے زیر علاج مریضوں سے دستیاب سہولیات بارے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔کیپٹن )ر( محمد محمود نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا، سٹاف کو انتظامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو میں انستھسیا اور سرجن کی فوری تعیناتی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

بعد ازاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن )ر( محمد محمود نے گورنمنٹ کیپٹن حسنات علی شہید ہائی سکول کا دورہ کیا اور امتحانی سینٹر میں ٹیچرز کی حاضری اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے اسکول کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ شرجیل شاہد اور پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول سوہاوہ نے اسکول میں دستیاب سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے اسکول کے طلبہ سے سوالات کیے اور انہوں نے تربیہ اور اگزم ایمرجنسی پروگرام بارے بریفنگ حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے تحصیل سوہاوہ میں کچہری کمپلیکس میں اراضی ریکارڈ سینٹر کا دورہ کیا، انہوں نے اراضی ریکارڈ سینٹر میں موجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اور سروس سینٹر انچارج سے سینٹر میں وزیٹرز بارے بریفنگ حاصل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹر میں آنے والے سائلین کو میریٹ کی بنیاد پر فرد، انتقالات اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں