کمشنر راولپنڈی کا آر ایچ سی دینہ اور ریسکیو 1122 کا اچانک دورہ ،صفائی ،ترقیاتی کاموں و دیگر انتظا مات چیک کئے

سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا چکا ،حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کسی بھی ڈاکٹر یا پیر ا میڈیکل سٹاف کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی، کیپٹن (ر) محمد محمود

جمعرات 23 جنوری 2020 00:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن )ر( محمد محمود نے آر ایچ سی دینہ اور ریسکیو 1122 کا اچانک دورہ کیا،صفائی ستھرائی، ترقیاتی کاموں اور دیگر انتظا مات چیک کیے ۔ کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود نے اس موقع پر ایمرجنسی، جنرل وارڈ، چلڈرن وارڈ، میل فیمیل وارڈز، پارکنگ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی ہسپتال میں مینجمنٹ کی پڑتال کی۔

انہوں نے ایم یس کو مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ کمشنر راولپنڈی نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا چکا ہے حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کسی بھی ڈاکٹر یا پیر ا میڈیکل سٹاف کی لاپرواہی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

محمد محمود نے آر ایچ سی میں مر یضوں کی تیمارداری کی اور ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہو لیات کے بار ے میں دریافت کیا۔

انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں تمام اضلاع کا دو دن تک دورہ کیا جا رہا ہے اور مختلف مراکزکا اچانک دورہ کرنے کا مقصد عوام الناس کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ریسکیو بلڈنگ دینہ کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سیف انورجپہ، اے سی دینہ علی باجوہ اور ڈاکٹر فیصل سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔ ریسکیو 1122 کی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ میں کمشنر راولپنڈی نے کنٹرول روم سمیت عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، قبل ازیں ڈاکٹر فیصل محمود نے اے ڈی پی سکیم کا تخمینہ لاگت اور ترقیاتی کام بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

بعد ازاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن )ر( محمد محمود نے روہتاس فورٹ میں ترقیاتی پروجیکٹس، صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے اور تعمیراتی کام کی تکمیل کے لئے خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او اثار قدیمہ عمران زاہد نے قلعہ میں جاری کام کے بارے بریفنگ دی۔کمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود نے قلعہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیااور ایس ڈی او اثار قدیمہ کو ایس او پیز کے مطابق کام مکمل کروانے کا کہا۔ اس موقع پر انہوں نے کلین اینڈ گرین مہم پنجاب کے تحت رہتاس میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں