تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام اور حسن اخلاق سے پیش آنے کو شعار بنایا جائے ،ایس پی صدر کی پولیس ملازمین کوہدایت

جمعرات 23 جنوری 2020 00:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) تھانہ میں آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام اور حسن اخلاق سے پیش آنے کو اپنا اشعار بنائیں،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی پالیسی اور سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایات کے مطابق کیمونٹی پولیسنگ کا فروغ اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار ایس پی صدر ضیاء الدین نے تھانہ کہوٹہ کے وزٹ کے دوران کیا، تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ضیاء الدین نے تھانہ کہوٹہ کاوزٹ کیا،اس موقع پرایس ڈی پی اوکہوٹہ سرکل ملک طارق محبوب بھی ایس پی صدر کے ہمراہ تھے ،انہوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دیتے ہوئے شہداء پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خانی کی، جس کے بعد شجر کاری مہم کے تحت پولیس اسٹیشن کہوٹہ میں پودا بھی لگایا ،تھانہ کی بلڈنگ، حوالات،کوت، فرنٹ ڈیسک روم، کمرہ محرران ، تفتیشی افسران و تھانہ کے ریکارڈ کو چیک کیا گیا،اس موقع پر ایس پی صدر نے ایس ایچ او کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا جرائم کے خاتمہ کیلئے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے، تمام پکٹ ڈیوٹی اور موبائل گشت کے دوران تمام اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے،تمام تفتیشی افسران سے ہفتہ وار میٹنگ کرکے زیر التواء مقدمات کی تفتیش کو میرٹ پرمکمل کیا جائے،مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں،تھانہ کے ریکارڈ اور رجسٹرزکی تکمیل کو یقینی بنایا جائے، تھانہ کی صفائی اور ملازمان کیلئے رہائش کیلئے مزید بہتر اقدامات کیے جائیں ، تھانے میں آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں