راولپنڈی ،پولیس کی مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے مہم جاری

ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹیگری ''A''کا مجرم اشتہاری گرفتار

جمعرات 23 جنوری 2020 00:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) راولپنڈی پولیس کا مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے مہم جاری ، ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹیگری ''A''کا مجرم اشتہاری گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی ہدایات پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے مہم جاری ہے،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ میں ملوث کیٹیگری ''A''کا مجرم اشتہاری اجمل کو گرفتار کرلیا، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سی پی او محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پوٹھوہار ڈویژن کے ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے سلسلہ میں خصوصی ٹاسک دئیے گئے ہیں جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث کیٹیگری ''A''کا مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا، مجرم اشتہاری سال 2015کے مقدمہ میں نامزدملزم تھا،ملزم کی گرفتاری کیلئے متعدد ریڈ کیے جو اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیاتھا،جسے بعد میں مجرم اشتہاری قرار دیا گیا ،ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ اور پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،گرفتار مجرم اشتہاری سے تفتیش جاری ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار اور ائیرپورٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے اور گرفتار مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے تاکہ مجرم کو کڑی سے کڑی سزا دلوا ئی جا سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں